21 ستمبر 2018
تازہ ترین
مومنہ  کے ہیئر کلر پر مداحوں کی رائے

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اکثر و بیشتر مختلف انداز اور سٹائل کے ساتھ سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے بالوں کو نئے انداز میں ڈائی کروایا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے دیکھ کر جہاں کچھ لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا، وہیں کچھ کو یہ سٹائل ایک آنکھ نہ بھایا جبکہ چند لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔ گلوکارہ ان دنوں لبنان کے شہر بیروت کے دورے پر ہیں جہاں وہ سیر سپاٹے کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے نیا ہیئر کلر بھی کرایا۔ مومنہ نے بیروت کے مشہور سیلون مونیر سے سرخ رنگ کے بال رنگوائے اور ہیئر ڈائی کرواتے ہوئے تمام عمل کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ کچھ مداحوں کی جانب سے مومنہ کے نئے ہیئر کلر پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ، جبکہ کچھ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بالوں پر سرخ رنگ اچھا نہیں لگتا۔ اس کے ساتھ کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔ کسی نے لکھا، تبدیلی آگئی ہے تو کسی نے مومنہ کو  ریڈ وومن کا لقب دے دیا۔ خاتون صارف نے تبصرہ کیا کہ میری نانی کے بال ایسے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے مومنہ کے بالوں کے رنگ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ پاکستانیو، کبھی کچھ نیا بھی ٹرائی کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ آفرین آفرین گانے سے مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد وہ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟