24 ستمبر 2018
تازہ ترین
مولانا فضل کی میرے حق میں  دستبردار ہوجانے کی امید ہے،اعتزاز

 پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان کے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی دوست ہیں، ان کا احترام کرتاہوں، امید ہے کہ وہ میرے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔  سب جماعتوں سے ہمیں ووٹ کی توقع ہے کیونکہ یہ ضمیر کاووٹ ہے اور سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے۔ آرٹیکل 63 اے  اراکین اسمبلی کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کا پابند کرتا ہے اور یہ وقت انصاف کا ہے، پی ٹی آئی کو امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارت کے لیے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرنا ہے تاہم امید ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان مجھے بھی ووٹ دیں گے۔  صدارتی امیدوار کے لیے میرا نام ہونا میری پارٹی کا احسان ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟