16 نومبر 2018
موقع ملا تو کرینہ سے شادی کروں گا، کرن جوہر

نامور بالی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیں گے۔ حال ہی میں ایک چیٹ  شو کے دوران کرن جوہر نے  اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی وڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرینہ کپور خان کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔ واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرینہ کپور خان کی دوستی پورے بالی وڈ میں مشہور ہے، کرینہ کپور کرن جوہر کی آنے والی فلم تخت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟