27 مئی 2018
تازہ ترین
مودی سےمحبت دکھاکرنواز شریف ہماری مہم چلارہے ہیں،عمران

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟