19 ستمبر 2018
موبائل  فون کی صفائی کیسے کریں؟َ

انسان ایک چیز ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہوئے ہر جگہ سفر کرتا ہے اور وہ چیز اور کوئی  نہیں بلکہ موبائل فون ہے۔  آج کل کے اس دور میں لوگ موبائل فون کے بغیر کہیں نہیں جاسکتے یہاں تک کے زیادہ تر لوگ بیت الخلائ میں بھی فون لے کر جاتے ہیں۔  جبکہ  مختلف ریسرچ کے مطابق  موبائل فون   ایک ایسی ڈیوائز ہے جو گندی حالت میں ہمارے پاس موجود ہوتی ہے اور ہمیں اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ اسی لیے اپنے سمارٹ فونز کو صاف رکھنے کیلئے ان ٹپس پر عمل کریں۔ اپنے سمارٹ فونز کو صاف کرنے کیلئے  کھڑکیوں کو صاف کرنے کا مرکب، سپرے، امونیا یا دوسرے گھر کی چیزیں صاف کرنے والے مرکب کا  استعمال نہ کریں بلکہ  صاف پانی  اور  ذرا سے الکوحل کو اپنے فون پر ملیں۔ اگر آپ کو فون کے بٹن صاف کرنے ہیں یہ پھر  آپ کے فون کا کور پلاسٹک کا ہے تو  آپ ملائم کپڑا یا روئی کو الکوحل میں ڈال  کر فون میں موجود گندگی کو صاف  کرسکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ لوہے پر اس کا استعمال نہ کریں۔ روئی کی مدد سے بیٹری کے کور  کے اندر آرام سے صفائی کریں تاکہ بعد میں آپ کو فون چارج کرنے میں مسئلہ پیش  نہ آئے۔ فون کی سکرین کو صاف کرنے کیلئے ملائم کپڑا  جس سے آپ بعض اوقات اپنے چشمے صاف کرتے ہیں اور نلکے کا پانی استعمال کریں۔ فون کو پورا جائزہ لیتے ہوئے آپ کو جہاں جہاں دھول مٹی یا گندگی نظر آئے اسے اس کپڑے سے صاف کرلیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟