21 نومبر 2018
تازہ ترین
 موبائل میں 2واٹس ایپ  استعمال کرنیکا طریقہ

آج کل موبائل میں ڈیول سم فیچر بہت عام ہوگیا اور زیادہ تر لوگ ایک نمبر فیملی اور ایک کام کے لئے رکھتے ہیں اور جب سے سمارٹ فونز متعارف کروائے گئے ہیں ،صارفین چاہتے  ہیں  کہ اس میں ایک وقت میں 2 واٹس ایپ  چل سکیں  تو اسکے لئے صارفین کافی پریشان نظر آتے ہیں ۔ بہت سی موبائل کمپنیوں نے ڈیو ل سپیس کا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس سے صارف اس فیچر کو موبائل میں کھول کر ایک وقت میں 2 واٹس ایپ استعما ل کر سکتے ہیں ۔ سام سنگ نے اپنے نئے   آپریٹنگ سسٹم میں ڈیول سپیس کا فیچر متعارف کرایا ہے ،جس کو آپ موبائل کی سیٹینگ میں جا کر  ایڈوانس فیچر میں جاکر  ڈیول میسنجر کو آن کر سکتے ہیں ۔ ہواوے کے موبائل میں بھی اس سے ملتا جلتا فیچر ہے جس سے صارفین ایک موبائل میں 2 ایک جیسی ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں اس فیچر کو کمپنی نےٹوئن ایپ کا نام دیا ہے ۔ جن صارفین کے پاس  اس فیچر کی سہولت موجود نہیں ، وہ پلے سٹور   سے پیرالل سپیس یہ ڈیول سپیس کی ایپ کے ذریعے اس فیچر  کو استعمال کر سکتے ہیں جو کے بغیر کسی قیمت کی ادائیگی سے آپ کو مل سکتی ہے۔ آئی فون صارفین  کے لئے فی الحال اس سروس سے متعلق کوئی ایپ نہیں ہے اور مستقبل میں بھی  اس فیچر کے آنے کی توقع نہیں  ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟