12 نومبر 2018
 موبائل فونز کی درآمدات میں 19.44 فیصداضافہ

 گزشتہ مالی سال 2017-18کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 19.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان  کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 847.654 ملین ڈالر تک بڑھ گی۔ ا جبکہ مالی سال 2016-17کے دوران درآمدات کا حجم 709.690 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال جے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 137.964 ملین ڈالر یعنی 19 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟