موبائل فونز درآمد، پی ٹی اے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

 موبائل فونز درآمد، پی ٹی اے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد کے لئے پی ٹی اے کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیا، آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ درآمد کئے جا سکیں گے، جس کیلئے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کردی گئی۔ وزارت تجارت کی جانب سے  جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے امپورٹ پالیسی آرڈر کے انیکسچر بی میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون درآمد کئے جاسکیں گے اور درآمد کنندگان کو پی ٹی اے کی جانب سے ڈی آئی آربی ایس سسٹم کے ذریعے وائٹ لسٹ سے میچ کرنے اور موبائل فونزکی درست جی ایس ایم اے آئی ایم ای آئی نمبر یقینی بنانے کے بعد جاری کیا جانے والا کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔ جبکہ اس بارے میں ایف بی آر حکام  نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے بعد کسٹمز ڈپارٹمنٹ ایف بی آر کی جانب سے مختلف برانڈز کے 186اقسام کے موبائل فون پر ڈیوٹی ٹیکسوں کی وصولی کیلئے مقرر کردہ 42 سے430 ڈالر فی موبائل فون سیٹ تک کی درآمدی  ویلیو کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکس وصول کریگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟