منی لانڈرنگ کیس،15 مشکوک اکائونٹس کا انکشاف

منی لانڈرنگ کیس میں انتہائی اہم پیشرفت ہوئی ہے اور تحقیقات  کے دوران مزید 15 مشکوک اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق ان 15 اکائونٹس میں 4 بظاہر جعلی یا اکائونٹس ہیں جن میں 6 ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جعلی و بے نامی اکائونٹس کی تعداد 33 ہوگئی اور اب تک رقم 35سے بڑھ کر 41 ارب ہوگئی ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ان 4 اکائونٹس میں 6 ارب روپے کی رقم آئی اور گئی بھی ہے جب کہ ان اکائونٹس میں سے کچھ اومنی گروپ کے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ان اکائونٹس سے زرداری گروپ کے اکائونٹ میں 9 کروڑ روپے کی ترسیل ہوئی ہے جب کہ سامنے آنے والے 11 اکائونٹس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟