24 ستمبر 2018
تازہ ترین
منی لانڈرنگ کیس، سماعت  غیرمعینہ مدت تک ملتوی

ایف آئی اے کے عبوری چالان کیخلاف فریال تالپورکی درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کی عدم موجودگی پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کیخلاف فریال تالپورکی درخواست کی  سماعت ہوئی۔اس موقع پر جونیئر وکیل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ چالان میں فریال تالپور کا کوئی کردار واضح نہیں الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ایف آئی اے کی ایف آئی آرمیں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ،انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فاروق ایچ نائیک کراچی میں نہیں ہیں ،پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر عدالت نے فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کی عدم موجودگی پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟