19 نومبر 2018
منی لانڈرنگ کیس،زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دو ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟