24 ستمبر 2018
تازہ ترین
منی لانڈرنگ ، زرداری ، فریال ایک بار پھرطلب

کراچی ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے لئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک بار پھر طلب کرلیا،  جس کے لئے انہیں نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے نے دونوں رہنمائوں کو 27 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی طلب کئے جانے کے باوجود دونوں شخصیات ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔کراچی کی بینکنگ عدالت نے 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران  ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ، جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ، جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے پہلے ہی حفاظت ضمانت حاصل کرلی۔ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں تمام ملزمان کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟