24 ستمبر 2018
تازہ ترین
منی لانڈرنگ، حسین لوائی اور طلحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد

بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی اور طلحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ کے جج طارق مسعود کھوسو نے جعلی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طلحہٰ رضا کے وکیل شوکت حیات نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے۔ شوکت حیات نے ملزمان حسین لوائی اور طلحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے ، لہٰذا اس سٹیج پر ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟