منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کروا لیا جائے گا، حماد اظہر

 وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کروا لیا جائے گا۔ منظوری سے آف شور اکاؤنٹس اور اثاثوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکے گا۔ ماضی کے حکمرانوں نے ٹیکس کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ کفایت شعاری کا آغاز وزیراعظم ہاؤس سے کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 31 کروڑ روپے کم کیا گیا جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا ٹیکس اپنی شان و شوکت پر خرچ کیا۔ دس ارب ڈالر کا قرضہ اتارنا ہے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بااثر لوگوں کو ٹیکس چوری نہیں کرنے دیں گے، اگر بھارت پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس لگا سکتا ہے تو پاکستان بھی ایسا کرنے کا حق رکھتا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کے اجرا بعد اب چیک کیا جائے گا کہ کس پارلمینٹرین نے کتنا ٹیکس دیا اور اس کے اثاثے کتنے ہیں؟۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟