26 ستمبر 2018
تازہ ترین
منہ میں قلم دبائے خطاطی کرتا معذور نوجوان

معذوری اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا اور لکھنے پڑھنے کا شوق پورا کیا۔ 7 سال کی عمر میں دونوں ہاتھوں سے معذور ہو جانیوالے اس نوجوان نے اپنے منہ میں قلم دبا کر اس سے لکھائی کرنا چاہی تو لوگوں کو یقین نہ آیا کہ وہ ایسا کر پائے گا یا نہیں تاہم اس نے شوق کے آگے کسی کی نہ سنی اب یہ نوجوان اپنے منہ میں قلم دبا کر کوئی بھی لفظ لکھ سکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟