19 جنوری 2019
تازہ ترین
منگیتر کو بے وقوف کہنے والے کوقید کی سزا

متحدہ عرب امارات میں منگیتر کو واٹس ایپ پر مذاق میں بے وقوف (ایڈیٹ) کہنے والے شخص کو جیل ہوگئی۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ہونے والی شریک حیات کو واٹس ایپ پر ’ایڈیٹ‘ کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ملزم نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس نے مذاق میں منگیتر کو بے وقوف کہا تاہم لڑکی نے اسے اپنی  توہین سمجھ لیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 20 ہزار درہم یعنی ساڑھے سات لاکھ روپے پاکستانی اور 2ماہ قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ اماراتی قوانین میں سوشل میڈیا پر کوئی بھی ایسا مواد جو جارحیت پر مبنی ہو یا جس سے کسی کی توہین ہو اسے  شیئر کرنا سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،  سائبر کرائم  ایکٹ کے تحت ملزم کو جیل اور ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟