21 ستمبر 2018
تازہ ترین
منگنی کی بات پر کنگنا رناوت پریانکا  سے خفا

 اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی خبر سن کر کنگنا رناوت خفا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک رواں ماہ پریانکا کی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل منگنی کر چکے ہیں اور اکتوبر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ پریانکا کی منگنی اور شادی کی خبر سن کر جہاں پوری فلم انڈسٹری اور ان کے چاہنے والے بےحد خوش ہیں وہیں پریانکا کی دوست  کنگنا رناوت اس خبر کو سن کر نہ صرف پریشان ہوگئیں بلکہ پریانکا سے خفا بھی ہوگئیں۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب کنگنا سے پریانکا اور نک کی منگنی کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی تو کنگنا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ اچھا! وہ میری بہت اچھی دوست ہیں ،انہوں نے مجھے نہیں بتایا تو پھر میں خفا ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟