15 نومبر 2018
منافق حکمران یوٹرن لینے میں ماہر بن چکے ہیں،بلاول

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے ڈرایا  دھمکایا گیا،  پولنگ ایجنٹس نے  تمام چیلنجز کے باوجود  انتخابات میں بھرپور حصہ لیا،   انتخابی مہم کے دوران جہاں بھی گیا ، عوام نے بھرپور استقبال کیا، پولنگ ایجنٹس کی محنت سے حالیہ انتخابات میں  زیادہ ووٹ لیے، ہماری کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، نوڈیرو ہائوس  میں پولنگ ایجنٹوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب بہتر حکمرانی اور عوام کی حکومت ہوگی، بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے،  صوبہ سندھ کے محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کرینگے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے آتے ہی 500لوگوں کو بے روزگار کر دیا ،  ہمیں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، منافق حکمران یوٹرن لینے میں ماہر بن چکے ہیں، اٹھارویں ترمیم کو روک بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریںگے ،  انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کے ساتھ ساتھ خاص طور پر نوجوانوں کی زیادہ فکر ہے، ہمیں جمہوری سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے،  پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں، وہ پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، جن کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں  ، تقریب میں  بختاور بھٹو اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟