ملیریا کی دوا دماغی کینسر کے خلاف موثر  

ملیریا کی دوا دماغی کینسر کے خلاف موثر  

 دماغی کینسر کے ایسے مریض جن پر روایتی ادویہ اور کیموتھراپی کارگر نہ ہو ان کے لئے ملیریا کی ایک دوا نے امید کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ماہرین نے کلوروکین دوا کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ اس سے تین ایسے مریضوں پر اچھے نتائج مرتب ہوئے ہیں جن پر کینسر کی روایتی دوائیں بے اثر ہونے لگی تھیں۔ اس دوا نے دماغی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر انہیں کچھ اس طرح ری سیٹ کر دیا کہ وہ کینسر مار دوا سے کم ہونے لگیں۔ یونیورسٹی آف کولاراڈو میں بچوں کے سرطان کے ماہر کے مطابق تین مریضوں پر ملیریا کی دوا کے طبی فوائد حاصل ہوئے ہیں اسے دیکھ کر ہم مسرور ہیں کیونکہ بسا اوقات ہم دوا¶ں کا ایسا رویہ نہیں دیکھتے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟