18 ستمبر 2018
تازہ ترین
ملک گیانا امیزن واریرز کے کپتان مقرر

سٹار پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز کی قیادت کریں گے۔ یہ شعیب ملک کا غیرملکی لیگز میں کپتانی کا دوسرا تجربہ ہو گا، انہیں اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گیانا امیزن واریرز کے کوچ یوہان بوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک پر اعتماد قائد ہیں، انہیں لیگز کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی قیادت کا تجربہ حاصل ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے رواں برس ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟