28 مئی 2020
تازہ ترین
 ملک کو لوٹنے والوں کی پشت پر عالمی اسٹیبلشمنٹ ہےٴسراج الحق

 ملک کو لوٹنے والوں کی پشت پر عالمی اسٹیبلشمنٹ ہےٴسراج الحق

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کی پشت پر عالمی اسٹیبلشمنٹ ہے جس نے پاکستان پر اپنے زرخرید غلاموں کے ذریعے قبضہ کر رکھاہے اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو، پانامہ کیس میں کسی بڑی شخصیت کو سزا ہو گئی تو لٹیروں کے کلب سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی ، حکومت اور اپوزیشن میں چند خاندانوں کے لوگ ہیں جنہوں نے70 سال سے ملکی اقتدار پر قبضہ کر رکھاہے اور ہر الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے کے لیے مختلف پارٹیوں کے جھنڈے اٹھا لیتے ہیں، اس کرپٹ ٹولے نے اداروں کو یرغمال بنا کر پارلیمنٹ پر قبضہ کر رکھاہے اور تمام ادارے او رپارلیمنٹ ان کے ہاتھوں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ کسی میں یہ جرأت نہیں کہ اپنے خلاف فیصلہ آنے پر سپریم کورٹ پر حملہ کرے ۔ عوام عدلیہ کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کردیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکائ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔  انہوں نے کہاکہ ہمار ا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ چور حکومت میں ہویا اپوزیشن میں اسے احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ سب کے احتساب کا مطالبہ چھوڑ دیں ،مگر ایسا نہیں ہوسکتا ۔ جس نے بھی ملک کو لوٹا اور کرپشن کی ہے ، اس کا احتساب ہو کر رہے گا اور لٹیروں کولوٹی دولت واپس کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک خاندان کی سیکورٹی پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں اور دوسری طرف عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ۔ لاہور کے ہسپتال کے فرش پر ایڑیاں رگڑ تے بوڑھی خاتون دم توڑ دیتی ہے مگر اس کے لیے ایک بیڈ کا انتظام نہیں ہوتا ، دو کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں اور ورکشاپوں اور ہوٹلوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمرانوں کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ پر قوم کے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟