18 نومبر 2018
تازہ ترین
 ملک میں جنگل کا قانون  ہے ،خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ  نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کے گڈ گورننس کے دعوے پہلے دنوں میں ہی سب نے دیکھ  لئے،  ایک محکمے کا ایک افسر چھٹی مانگ لیتا ہے اور ایک چھوڑ کرچلا جاتا ہے، خاور مانیکا والے مسئلے میں سامنے آ گیا کہ دبائو ہو گا تو ادارے کیسے چل سکتے ہیں، یہ تو جنگل کا قانون نظر آ رہا ہے کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنو، ملٹری سیکرٹری ہائوس تو وزیراعظم ہائوس کے چار کمروں سے دس گنا اچھا ہے، وزیراعظم ہائوس کا 75 فیصد ایریا تو آفیشل کاموں کے لئے ہے جو اب بھی استعمال ہو رہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟