24 ستمبر 2018
تازہ ترین
ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور مزید نمو پائے گی،آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے ۔ ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری جمہوریت کے تسلسل کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور مزید نمو پائے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئے صدر کی حلف برداری اہم ہے، جمہوری عمل کا تسلسل قابل تعریف ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟