22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ملک بھر میں 210قیدیوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع

ملک بھر میں 210قیدیوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع

 سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت ملک بھرکی جیلوں میں پھانسی کی سزائوں کے منتظر سنگین ترین مقدمات کے 138 دہشت گردوں اور قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پھانسی کی سزائیں پانے والے 210 قیدیوں کو پھانسیاں دینے کا عمل پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے جن ملزمان کی پھانسی کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، ان سب کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے جہاں تک عام قیدیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ ان کی بیرک کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے وہاں کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟