21 ستمبر 2018
تازہ ترین
ملتان ، میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع

 ملتان میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کیلئے موبائل ایپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تیار کر رہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری بس کی لوکیشن اور سٹیشن پرآمد یا تاخیرکے اوقات معلوم کر سکیں گے۔اس کے علاوہ بس سٹاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ آئندہ ماہ 11 فیڈر روٹس پر 226 سٹاپ قائم کرکے بسیں چلادی جائیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟