22 اگست 2019
تازہ ترین
ملتانی مٹی کا ماسک جلد کو بنائے خوبصورت

ملتانی مٹی کا ماسک جلد کو بنائے خوبصورت

 ملتانی مٹی کا ماسک نہ صرف جلد سے دانے اور کیل مہاسے ختم کرتا ہے بلکہ اس کے باقاعدہ استعمال سے ایکنی اور دانوں کے نشانات اور دھبے بھی  کم ہو جاتے ہیں۔ یہ جلد کو  صاف شفاف بنانے میں مدد دیتا ہے ۔  ملتانی مٹی میں لیموں شامل کر کے اگر چہرے کے لئے ماسک بنالیا جائے تو  یہ چکنی جلد سے  زائد  مقدار میں نکلنے والے تیل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ  دانے اور پمپلز کو بھی خشک کر  کے جلد کی سطح کو ہموار کرنے کے لئے اہم  ہے ۔ کھانے کے 2چمچ ملتانی مٹی، چائے کا 1چمچ روز واٹر اور4سے5قطرے لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں اور اس ماسک کو چہرے پر لگاکر خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔ خیال رہے کہ ماسک بہت زیادہ گاڑھا نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی بہت پتلا کہ وہ چہرے سے بہتا رہے۔ 20 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر دھو ڈالیں ۔ باقاعدہ استعمال سے  یہ جلد کی اضافی چکنائی ختم کر کے  جلد کو صاف و شفاف  بنا دے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟