25 مئی 2019
تازہ ترین
ملازمین کے دفتر میں سونے کیلئے ڈیسک تیار

ملازمین کے دفتر میں سونے کیلئے ڈیسک تیار

دفتر میں ایک طویل دن گزارنے کے دوران دن کے بیچ میں وقفہ کرنے اور آرام کرنے کا دل چاہتا ہے تاہم غیر آرام دہ کرسیاں ایسا کرنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں، تاہم اب ایک ایسا ڈیسک تیار کر لیا گیا ہے جو آرام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یونانی ڈیزائنر نینسی لیواڈٹ نے لکڑی، دھات اور لیدر سے ایسا ڈیسک بنایا ہے جو ضرورت کے وقت بستر بھی بن سکتا ہے۔ یہ ڈیسک عام ڈیسکس کی طرح کام کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاہم اس کے نچلے حصے میں آرام دہ بستر بھی موجود ہے جو تھکے ہوئے ملازمین کے آرام کرنے اور پھر سے تازہ دم ہونے کیلئے ہے۔ یاد رہے کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ دن کو سونے والے افراد کے دفاتر کو چاہئے کہ وہ انہیں دفتر میں سونے کا موقع دیں اور انہیں صبح اٹھ کر کام کرنے پر مجبور نہ کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟