22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ملازمین پر نظر رکھنے کیلئے ایپ تیار

ملازمین پر نظر رکھنے کیلئے ایپ تیار

جاپان کی نجی کمپنی نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کر لی جس کے ذریعے ملازمین کی نیند پر نظر رکھی جاسکے گی۔ جاپان کی نجی کمپنی نے گزشتہ ماہ ملازمین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ دفتر میں چاق و چوبند رہنے کیلئے اپنی نیند پوری کر کے آیا کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو 6 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنے پر انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، جس کے تحت انہیں اضافی بونس اور مفت کھانا فراہم کرنے کے ساتھ دیگر انعامات دئیے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرنیوالی کمپنی نے رات میں ہفتے میں کم از کم پانچ دن 6 گھنٹے نیند لینے پر پوائنٹس دینے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے انعامات حاصل کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا بھی لیا۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ایک خصوصی ایپ تیار کی جسکی مدد سے نہ صرف ملازمین کے مقام کی نشاندہی کی جاسکے گی بلکہ اس کے ذریعے نیند لینے کی تفصیلات بھی جمع ہونگی، تمام ملازمین کے موبائل میں اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد کمپنی نے سب کو ہدایت کی کہ وہ دفتر سے چھٹی کے بعد اپنی سمارٹ ڈیوائس میں انٹرنیٹ اور لوکیشن کھولے رکھیں۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی  کہ وہ سوتے وقت اس ایپ کو سٹارٹ کریں تاکہ ان کی نیند کا دورانیہ اور گہرائی نوٹ کی جاسکے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟