ملائیشیا اور امریکا کے درمیان  10 ارب ڈالرکے تجارتی معاہدے

ملک کے پنشن فنڈ کے 7 ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکا میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، ملائیشیا

امریکا کے صدر ٹرمپ  اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق  کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق  صدر ٹرمپ نے و ائٹ ہاؤس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی صدر  نے کہا کہ وہ اور انڈونیشیا کے وزیر اعظم نجیب بہت بڑے تجارتی معاہدوں پر کام کررہے ہیں جن میں 10 ارب سے 20 ارب ڈالر مالیت کے بوئنگ طیارے اور جنرل الیکٹرک کمپنی کے جیٹ انجن شامل ہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا ملک کے پنشن فنڈ کے 7 ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکا میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم نجیب نے تصدیق کی کہ پانچ سال کی مدت میں اس معاہدے کی مالیت 10 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے سرکاری کمپنی ملائیشیا ایئر لائنز میں شامل کیے جائیں گے۔  


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟