24 مئی 2019
تازہ ترین
مقبول ترین پاکستانی ساختہ G3-S سالٹ رائفل

مقبول ترین پاکستانی ساختہ G3-S سالٹ رائفل

 پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) میں تیار کردہ مشہور زمانہ سالٹ رائفل جی تھری کا اپڈیٹڈ ورږن جی تھری ایس دھوم مچا رہا ہے۔ جی تھری کا یہ ورږن قانون نافذ کرنے والے اداروں، بھاری اسلحے کو ہینڈل کرنے والے کریو، سیکیورٹی گارڈز اور ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ ٹیکنیکل ڈیٹا کے مطابق یہ رائفل .62×51  ملی میٹر کیلیبر کے چیمبر کی حامل ہے۔ جس کا فائر موڈ سیمی اور آٹومیٹک دونوں طرز کا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 790 ملی میٹر جبکہ وزن تقریباً 4.1 کلوگرام ہے۔ 20 رائونڈ میگزین کی حامل یہ گن 400 میٹر تک فائر کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری ایک اسلحہ ساز فیکٹری ہے، جہاں عالمی معیار کے ہتھیار تیار کئے جاتے ہیں، یہ ادارہ ملکی سطح پر ہتھیار تیار کرکے نا صرف پاک فوج کو دیتا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی فروخت کرتا ہے، جس کی وجہ سے اچھا خاصا زرمبادلہ کمایا جارہا ہے۔ یاد رہے پاکستان کے اس ادارے کی بنائی ہوئی MP5 گن امریکی اسلحہ ڈیلروں کو بھی فروخت کی جاتی ہے جہاں اس پراڈکٹ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان کا تقریبا ً80 سے 90 فیصد اسلحہ اسی ادارے میں بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔ یہ ادارہ ہر طرح کا اسلحہ تیار کرتا ہے جن میں ٹینکوں کا گولہ بارود اور راکٹ لانچر اور تقریباً ہر طرح کا اسلحہ شامل ہے۔ پاکستان کا یہ قابل فخر ادارہ 1951 میں قائم کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟