18 نومبر 2018
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں سید صلاح الدین کا بیٹا گرفتار

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل کو گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے اور فورسز نے مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر کے علاقے رام باغ میں رہائش پذیر  سید صلاح الدین کے بیٹے شکیل کو گرفتار کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سید شکیل کو 2011 کے دہشت گردی فنڈنگ کے مقدمے میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ، گرفتار شکیل شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازم ہے۔ واضح رہے کہ  گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید صلاح الدین کے بڑے بیٹے سید شاہد یوسف کو  اسی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟