22 مارچ 2019
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کا اغوا جھوٹ نکلا

بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔ بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بھارتی فوجی محمد یاسین محفوظ ہے اور تعطیلات منانے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضلع بڈگام میں اپنے گھر میں موجود ہے۔ قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اسی سپاہی کے اغوا کی خبر پر بغیر تحقیق کئے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا، شر انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے کسی نے بھی خبر کی تصدیق کے لئے اہل خانہ یا محکمے سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اور ٹی وی چینلز پر الزامات کی بچھاڑ کرنے لگے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟