25 ستمبر 2018
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی بربریت،3 کشمیری  شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بانڈی پورا میں ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے آخری روز تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ تینوں نوجوان طالب علم تھے جنہیں حراست کے دوسرے روز گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ ضلع بانڈی پورا میں ایک بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ قابض فوج نے ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی مشق کے دوران گولیاں لگنے سے دو سپاہی زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے ماہ اگست کے آخری روز بھی دو کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟