22 مارچ 2019
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی فائرنگ ،نوجوان شہید

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا ہے ۔ بھارتی فوجیوں کا بانڈی پورہ ، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔ واضح رہے گزشتہ دو روز میں وادی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہو گئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟