22 ستمبر 2018
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے2 کشمیری نوجوانوں سمیت ایک پی ایچ ڈی اسکالر شہید ہوگیا، ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ فرقان اور لیاقت احمد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر عبدالغنی کو شہید کردیا، اسی دوارن مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ سکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟