26 ستمبر 2018
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر،بھارتی دہشتگردی ،مزید 4کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے گزشتہ 2روز میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونےوالے کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج راشٹریا رائفلز اور کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کیا،بھارتی فورسز نے رفیع آباد کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ضلع پلوامہ کے علاقے گدورہ میں لوگوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے،درندہ صفت بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ٴجس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔اس ضمن میں چیئرمین کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک دختران ملت نے اپنی سربراہ آسیہ اندرابی کی مندولی جیل سے تہاڑ جیل خفیہ منتقلی پر بھی شدید احتجاج کیا ہے،آٓسیہ اندرابی کے رشتہ دار جب ملاقات کے لیے نئی دلی کی منڈولی جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی کو اپنی دونوں ساتھیوں کے ہمراہ تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جس پر اہلخانہ حیران رہ گئے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی حالیہ ریاستی دہشتگردی کیخلاف کشمیر حریریت رہنماوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،کشمیر حریریت رہنماوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت آئے روز وادی میں ظلم و ستم کی داستانیں رقم کر رہا ہے ،بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکتا  اور نہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ختم کر سکتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم ایک دن ضرور اپنے مقدس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے ۔کشمیر حریریت رہنماوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا کہ درندہ صفت بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تمام تنظمیں خاموش تماشائی ہیں،جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟