24 ستمبر 2018
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر،بھارتی دہشتگردی  جاری ،مزید 2 جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری ہے  جس سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اسلام آباد ٹائون کے علاقے لال چوک کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک گھر کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔دوسری جانب 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب کی جانے والی کارروائیوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔مظاہروں کے بعد جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟