19 ستمبر 2018
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت،4نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں 2 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج  نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اورآپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی فوج نے پلوامہ ضلع میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 10 افراد زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ صرف گزشتہ ماہ جولائی میں قابض بھارتی فوج نے 21 کشمیریوں کو شہید اور300 سے زائد کو زخمی کیا جب کہ اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا اور 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟