26 ستمبر 2018
تازہ ترین
مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5 ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا50روپے سستا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت1257روپے سے گھٹ کر1252روپے ہوگئی، جس کے زیر اثر کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت59300روپے سے گھٹ کر59250روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت50840روپے سے گھٹ کر50797 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی فی تولہ قیمت 780روپے مستحکم رہی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟