15 نومبر 2018
 مقابلہ حسن گدھی نے جیت لیا

کولمبیا میں ہونیوالا مقابلہ حسن ، خوبصورت دو شیزہ کے روپ میں دکھنے والی ایک گدھی نے جیت لیا۔ کولمبیا کے کسان گدھوں کیساتھ اپنی محبت اور احترام کے اظہار کیلئے گدھوں کا تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ کولمبیا میں چودہ سال سے جاری سالانہ مقابلے میں گدھوں کو سجا سنوار کر پیش کیا جاتا ہے ۔ مقابلے میں کوئی ریس نہیں کرائی جاتی بلکہ دیکھا جاتا ہے کہ کونسی گدھی سب سے اچھا تیار ہو کر آئی ہے۔ مالکان اپنے اپنے گدھوں کو منفرد دکھانے کیلئے ان کو کئی طریقوں سے سنوارتے ہیں۔ کوئی ان کو وگ لگاتا ہے تو کوئی نقلی پلکیں لگاتا ہے، سالانہ فیسٹیول پر بڑی تعداد میں کسانوں کے ساتھ عام شہری بھی شرکت کرتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟