08 اپریل 2020
تازہ ترین
 معافی تلافی ناکام، وینا کا اسد کی معذرت ماننے سے انکار

 معافی تلافی ناکام، وینا کا اسد کی معذرت ماننے سے انکار

ٟ اداکارہ وینا ملک کے خلع کے بعد اسد خٹک نے وینا ملک کو میڈ یا کے سامنے اور ذاتی طور پر منانے کی کوششیں شروع کر دیں تاہم ابھی تک وینا ملک صلح کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر وینا ملک مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں، میں نے وینا کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔ تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب مزید اسد کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے۔ دریں اثنائ اسد بشیر خٹک نے وینا ملک کا دل جیتنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لے لیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ تمام معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔ مجھے اللہ پر پورا یقین ہے۔ دوسری جانب مفتی نعیم وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کرانے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو دونوں میرے پاس آئیں گے کوشش ہوگی ان میں صلح ہو جائے ۔ وینا ملک، انکار


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟