27 مئی 2018
تازہ ترین
مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے، حماس

 حماس کے وزیر صحت باسم النعیم نے غزہ کا چاروں طرف سے گھیرا فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔  نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں باسم النعیم نے بتایا کہ آج اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔  ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع ہیں جبکہ 60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا۔ اسرائیل نے 12 صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعہ 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں  ترکی نے 18 مئی کو غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلا لیا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ جبکہ سعودی عرب کی درخواست پر عرب لیگ کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے،جو  جمعرات 17 مئی کو قاہرہ میں ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟