15 نومبر 2018
 مصروفیات کے باعث ویرات کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزرتا، انوشکا

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتیں۔ انوشکا اس وقت اپنی نئی فلم  سوئی دھاگا کی تشہیر میں مصروف ہیں جو آئندہ ماہ 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے مرکزی کردار میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کےموقع پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ اس فلم نے انہیں یہ بخوبی سکھایا ہے کہ ایک پورا دن گھر میں رہنے والی بیوی کی زندگی کیسے گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میں 15 برس سے کام کر رہی ہوں، لیکن مصروفیات کے باعث ویرات کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہیں گزرتا، اس لئے مجھے باقاعدہ گھریلو زندگی کا نہیں پتہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کا تجربہ شاندار رہا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انوشکا کے مطابق اس فلم کے دوران انہوں نے ایک بالکل عام انسان کی زندگی گزاری ہے۔ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی جوڑی کو بھارت کی سٹار جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ فلم سوئی دھاگا کے مرکزی کردار میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون جلوہ گر ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟