16 جولائی 2018
تازہ ترین
مشہور اداکارہ اور کھلاڑی کی شادی کا حتمی فیصلہ  

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی جس کی تقاریب 9 سے 12 دسمبر تک اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے جبکہ شادی کی متوقع تاریخ 9، 10، 11 اور 12 دسمبر رکھی گئی ہے۔ ویرات کوہلی کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے، انوشکا نے بھی شوبز مصروفیات سے چھٹیاں لے لی ہیں جبکہ کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے بھی7 دسمبر کو انڈر 23 دہلی ٹیم کے میچ  کیلئے اپنی عدم دستیابی ظاہر کی ہے جس کی وجہ شادی میں شرکت بتایا گیا ہے۔انوشکا کا عروسی لباس فیشن ڈیزائنر سباسچی مکھر جی تیار کریں گی، ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کے اہل خانہ اور دوستوں نے اٹلی میں رہائش کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے، شادی کی تقریب کو نجی رکھا جائے گا اور کسی کرکٹر کو مدعونہیں کیا جائے گا، جوڑے کے دوستوں کو ممبئی میں 21 دسمبر کو ریسیپشن دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھیں۔


عوامی سروے

سوال: الیکشن 2018 کیلئے کونسی جماعت آپکی فیورٹ؟