16 نومبر 2018
تازہ ترین
 مشرف کا 20لاکھ روپے مچلکوں کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع

سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں 20 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی جانب سے دائر زر ضمانت کی واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے اس پر بینچ بھی تشکیل دے دیا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 12 ستمبر کو پرویز مشرف کی زر ضمانت واپسی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو اکبر بگٹی قتل کیس سے بری کیا جاچکے ہے ، اس لئے زر ضمانت کی رقم واپس کی جائے۔ یاد رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے اور عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپائو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کر دیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟