26 ستمبر 2018
تازہ ترین
مشترکہ امیدوار کیلئے ووٹنگ سے پہلے مثبت  نتیجہ نکل آئیگا، اعتزاز

 پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشترکہ امیدوار پر صدارت کے لئے ووٹنگ سے پہلے کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے معاملات ابھی چل رہے ہیں، مولانا معتبر شخصیت ہیں اور ان کا ایک مقام ہے، ہم کسی بھی صورت ان کی شخصیت پر حرف نہیں لانا چاہتے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے حق میں فیصلہ کریں اور وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں، ہم اس معاملے پر باہمی رابطے میں ہیں، انشااللہ صدارت کے لئے ووٹنگ سے پہلے کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟