24 ستمبر 2018
تازہ ترین
مشتاق کی بنگلا دیشی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت

قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے بنگل ادیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد سے بائولنگ کوچ کے عہدے کے لئے رابطہ کیا ، تاہم انہوں نے بنگلا دیش کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد کو گیری کرسٹن کے کہنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بائولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی ، جس پر انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں۔ یاد رہے کہ مشتاق احمد سپن بائولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلینڈ، انگلش کائونٹی اور آئی پی ایل ٹیم کی بھی کوچنگ ک رچکے ہیں۔   انگلش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو 2008 میں سپن بائولنگ کوچ مقرر کیا اور 2014 تک وہ اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟