24 اپریل 2019
تازہ ترین
مشتاق احمد ایشین ایوارڈ وصول کرنے کیلئے لندن روانہ

مشتاق احمد ایشین ایوارڈ وصول کرنے کیلئے لندن روانہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایشین ایوارڈ وصول کرنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔  مشتاق احمد ایشین ایوارڈ وصول کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ، جہاں کل لندن کے ایک ہوٹل میں تقریب سجائی جائے گی، انہیں کرکٹ میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے، اس سے قبل عالمی سکواش پر حکمرانی کرنے والے پاکستانی سٹار جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دینے پر ایشین  ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مدر ٹریسا، سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات کو بھی گزشتہ 8 سال میں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟