مس ویٹ زینب راجہ کا انڈسٹری میں کام کرنیکا فیصلہ

مس ویٹ پاکستان زینب راجہ نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ فیشن انڈسٹری کیساتھ اب ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کرتی ہوئی نظر آئینگی۔ 2017 کی اعزاز یافتہ مس ویٹ نے نجی پروڈکشن ادارے کی سیریل پرچھائیں  سائن کی ہے، جس میں وہ پہلی بار ایک فنکارہ کے روپ میں پیش ہوں گی۔ اس سے قبل وہ ریمپ پر کیٹ واک کر کے بطور ماڈل بھی اپنی شناخت بنانے میں مصروف ہیں جس میں ان کیساتھ کئی سینئر فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زینب کو کئی پروڈکشن اداروں کی جانب سے بھی ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ملی ہیں، اسکے علاوہ فلموں کی آفرز بھی مل رہی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ برس مس ویٹ کی تلاش میں جاری سفر کے دوران ان کو پنجاب سے دیگر لڑکیوں کے مقابلے میں منتخب کیا گیا تھا اور ایک سخت مقابلے کے بعد وہ مس ویٹ پاکستان بنی تھیں۔