مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی امین ہے، شہباز شریف

 وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی امین جماعت ہے، جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں۔ ووٹرز کے قومی دن  پر لاہور سے جاری ایک پیغام میں شہبازشریف نے کہا ہے عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں ووٹ کی اہمیت اور تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔مسلم لیگ ن نے جمہوری ادارو ں کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔